Sunday, 25 June 2023

CTET Workshop 2023 From URDU ACADEMY SOLAPUR

مفت آن لائن ورکشاپ برائے 

CTET 2023




 
الحمد للہ CTET امتحان  کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے *اردو اکیڈمی شولاپور* کی جانب سے آن لائنCTET ورکشاپ کے ۲سیشنس کا انعقادکیا گیا۔  *پہلے سیشن میں امتحان کی تیاری اور پڑھائی کی تکنیک* پر تفصیلی معلومات دی گئی  ۔ جبکہ دوسرے سیشن میں *Child Development and Padagogy ‌کی کچھ اہم تھیوریز* کی معلومات دی گئی۔ یہ ورکشاپ  بذریعہ زوم میٹینگ منعقد ہوا۔ اس  ورکشاپ میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے طلباء نے شرکت کی۔
گزشتہ دو سیشن کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے نے یہ طے کیا ہے کی اس ورکشاپ کو مزید توسیع دی جائے لہٰذا کچھ اعلانات حسبِ ذیل ہیں۔
۱) *چائلڈ ڈیولپمنٹ اینڈ پیڈاگاگی کا ایک آن لائن ٹیسٹ (۳۰ مارکس پر مشتمل)* انشاءاللہ بروز بدھ مطابق ۵  جولائی ۲۰۲۳ کو منعقد ہوگا۔ آپ تمام سے التماس ہے کہ اس آن لائن ٹیسٹ میں ایمانداری سے جوابات چنیں۔ 
۲) اسی ٹیسٹ کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکشاپ کا اگلا سیشن بروز اتوار مطابق ۸ جولائی ۲۰۲۳ء کو محترم عامر خان پٹھان سر ، سی ڈی پی کی معالجاتی تدریس پر مبنی منعقد کریں گے۔ 
۳) ٹیسٹ کے جوابات یہاں وہاں سے کاپی نہ کرتے ہوئے اپنی پڑھائی کے دم پر چنیں تاکہ آپ کو آپ کی تیاری کا اندازہ ہو جائے اور ہمیں بھی اگلے سیشن کی منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہو۔ 
۴) ٹیسٹ میں آپ کو حاصل ہونے والے نمبرات کہیں بھی ظاہر نہیں کئے جائیں گے۔ نمبرات صرف آپ کو اور ہمیں ہی پتہ ہوں گے۔ 
۵) ہمارا ادارہ یہ تمام کوششیں صرف آپ کے لیے منعقد کر رہا ہے اس کوشش کے پیچھے ہماری منشاء یہ ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ قابل اساتذہ کی بھرتی ہو۔ لہذا اس ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو شامل کرنے کی فکر کریں اور ہمارے ادارے کے لیے دعائیں کریں کہ اللہ ہمیں اور آپ کو زیادہ سے زیادہ خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 
۶) آج رات ۱۰:۳۰بجے سے بروز منگل ۲۷ جون ۲۰۲۳ء شام ۶ بجے تک کے لیے یہ گروپ آپ کے فیڈبیک کے لیے کھولا جائے گا اپنے مشورات مختصراً انداز میں گروپ میں ارسال کریں۔ آپ کا فیڈبیک ہماری ہمت افزائی ہے لہذا ورکشاپ میں شامل تمام طلباء فیڈبیک دینے کی کوشش کریں تاکہ مزید بہتری کے ساتھ پرجوش طریقے سے آپ تک زیادہ سے زیادہ اسٹڈی مٹیریل پہنچا سکیں۔ 
۷) آپ کی ہر رائے، ہر سوال، ہر مشورہ ہم درج کر رہے ہیں اور وقت ضرورت ہماری ٹیم سے کوئی بھی ایک رکن آپ کے سوال کا جواب آپ کو پرسنل میں دے گا لہذا گروپ میں ہمارے رپلائے کی توقع نہ کریں۔ 
شکریہ
👈🏻ٹیسٹ اور اگلے سیشن کی مزید معلومات ان شاء اللہ جلد فراہم کی جائیں گی
 👈🏻 واٹس ایپ گروپ لنک👇🏻
https://chat.whatsapp.com/ChnOx0Jpz9oECm8XoacWKo

*ادارے کی مزید تفصیلات آپ مندرجہ ذیل لنکس کے ذریعے جان سکتے ہیں۔* 👇🏻
👉 Official Blog

https://urduacademysolapur.blogspot.com/?m=1

👉 Facebook

https://www.facebook.com/urduacademysolapur/

👉 Telegram

https://t.me/uas_channel


اردو اکیڈمی سولاپور